منڈی بہائوالدین، پولیس نے سکول بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

کارروائی کے دوران پکڑا گیا بارودی مواد سکول میں رکھ دیا

بدھ 18 جنوری 2017 16:46

منڈی بہائوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پولیس نے سکول بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ۔ کارروائی کے دوران پکڑا گیا بارودی مواد سکول میں رکھ دیا تھا تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے پہلے ہی بارودی مواد ہٹا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وسطی پنجاب کے شہر منڈی بہائوالدین میں پولیس کی جانب سے سکول بچوں کی زندگیوں کو دائو پر لگایا گیا ایک کارروائی کے دوران پکڑا گیا بارودی مواد سکول کے ایک کمرے میں رکھ دیا جبکہ اس سکول کے دوسرے کمرے میں بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے تاہم نجی ٹی وی پر خبر نشر ہونے کے بعد ضلع کے ڈی سی او نے سکول سے بارودی مواد ہٹا دیا جس کے نتیجے میں بچوں کی زندگیوں سے موت کا خطرہ ٹل گیا۔

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی انکوائری عمل میں لائی جائے گی اور حقیقت سامنے آنے کے بعد ہی اس ضمن میں کوئی کارروائی کی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ابتدائی اطلاعات پولیس کو ذمہ دار گردان رہی ہیں لیکن ہم باقاعدہ انکوائری کریں گے اور انکوائری کے بعد جو بھی اس کا ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی لہذا ابھی سے کسی کے خلاف کوئی کارروائی کرنا قبل از وقت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں