منڈی بہاؤالدین، لیگی چیئرمین ضلع کونسل غلام حسین بوسال کی کامیابی پر اندھا دھند ہوائی فائرنگ

گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ میں خوف و ہراس ،

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:30

منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے چیئرمین ضلع کونسل غلام حسین بوسال کی کامیابی پر اندھا دھند ہوائی فائرنگ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

منڈی بہاؤالدین سے مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام حسین بوسال کے ضلع چیئرمین منتخب ہونے کے بعد لیگی کارکنوں نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ، ہوائی فائرنگ منڈی بہاؤالدین سے بوسال جاتے ہوئے تھانہ گوجرہ کے علاقہ میں منی موٹروے پر گئی جس سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ، تھانہ سے چند میٹر کے فاصلہ پر اس قدر شدید ہوائی فائرنگ سے پولیس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا اور فائرنگ رکوانے کیلیے کوئی کارروائی نہ کی ، صرف چند افراد پر ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں