ہزارہ یونیورسٹی میں سپرنگ سمسٹر 2017ء کے ریگولر داخلوں کے سلسلہ میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

جمعہ 17 فروری 2017 16:37

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سپرنگ سمسٹر 2017ء کے ریگولر داخلوں کے سلسلہ میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں بیچلر اور ماسٹرز پروگراموں میں داخلہ کیلئے طلباء و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ متعلقہ شعبوں میں منعقد ہوا جس کیلئے تمام تر انتطامات بہترین انداز میں کئے گئے تھے۔

یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر ماجد نے انٹری ٹیسٹ کا جائزہ لینے کیلئے مختلف تعلیمی شعبوں میں قائم انٹری ٹیسٹ مراکز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات کی رہنمائی اور معلومات کیلئے پرووسٹ آفس نے کئی اطلاعاتی مراکز قائم کر رکھے تھے۔ یونیورسٹی گیٹ سے مختلف تعلیمی شعبوں تک طلباء و طالبات کو لے جانے کیلئے یونیورسٹی کی بسیں بھی فراہم کی گئی تھیں۔ انٹری ٹیسٹ کے پہلے مرحلہ میں 2000 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ یہ داخلے یونیورسٹی کے 34 سے زائد تعلیمی شعبوں میں دیئے جائیں گے جبکہ انٹری ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ 26 فروری کو منعقد ہو گا جس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امیدوار این ٹی ایس کے زہراہتمام ایم فل اور پی ایچ ڈی کے شعبوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں