عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں شعبہ پشتو کا افتتاح

بدھ 22 فروری 2017 22:56

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں شعبہ پشتو کا پہلا کلاس دو نومبر 2016کو ہوا جبکہ باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز مین کیمپس میں ہوا ،افتتاح جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے کیا۔ اس موقع پر ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار ،ڈین آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر نیاز محمد ،ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جھان زیب خلیل ، ٹرژ رارقادربلوچ ، رجسٹرار عرش الرحمان ، ڈاکٹر سہیل خان ، ڈاکٹر سید ظفراللہ بخشالی ،ڈاکٹر نصراللہ خان مجنون ، اختر قبال یوسفزئی ، اثرجان ، قاری جاویداقبال ، سید علی شاہ سمیت یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب میں شعبہ پشتو کی طرف سے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی اور حمایت اللہ مایار کو ان کے تعلیمی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کیاگیا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے کہا کہ پشتو ہماری مادری زبان ہے اور ان کی خدمت کرنا کسی فرد ،سیاسی جماعت یا ادارے کا کام نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پشتو زبان و ادب کی خدمت اور ترویج کریں ۔

انہوں نے شعبہ پشتو کی کوششوں کو سراہااور شعبہ پشتو کے لئے دس لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دے دیں لائبریری کے لئے بھی گرانٹ اور کتابوں کی اشاعت کی بھی منظوری دی اور آئندہ بیس سالوں کے لئے شعبہ پشتو کے لئے ادھی فیس کا بھی اعلان کیا ۔ حمایت اللہ مایار نے طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ پشتو کا اجراء ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں