مردان کے آٹھ من وزنی خان بابا کے غیر ملکی میڈیا میں بھی چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 جنوری 2017 13:42

مردان کے آٹھ من وزنی خان بابا کے غیر ملکی میڈیا میں بھی چرچے

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جنوری 2017ء): مردان میں آٹھ من وزنی شخص کے خوب چرچے ہیں جنہیں ان کے وزن کی مناسبت سے ”خان بابا“ کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ پاکستانی شخص ارباب خضر حیات پریمئیر ریسلنگ چینل ڈبلیو ڈبلیو ای (ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ) کا ممبر بننے اور ریسلنگ چیمپیئن بننے کے خواہمشند ہیں۔ خان بابا کی روزانہ کی خوراک میں ہائی کیلوریز شامل ہوتی ہیں جس میں 5 لیٹر دودھ اور 2 سے 3 درجن انڈے شامل ہیں۔

ارباب خضر کا قد 6 فٹ 3 انچ ہے اور حیرت انگیز طور پر اتنا وزنی ہونے اور روزانہ اتنی کیلوریز کھانے کے باوجود ارباب خضر کو کوئی بیماری نہیں ہے۔خان بابا کی شہرت اور مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ یہ جہاں بھی جاتے ہیں انہیں دیکھنے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے خواہشمند لوگوں کی قطار لگ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب ان کی شہرت غیر ملکی میڈیا میں بھی ہو گئی ہے ۔

حال ہی میں ڈیلی میل اور خلیج ٹائمز نے بھی خان بابا کی کہانی کو اپنی ویب سائٹس پر شائع کیا۔ خان بابا کو بطور پاکستانی جانا جاتا ہے اور انہیں دنیا کا سب سے مضبوط ترین آدمی کہلانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ارباب خضر نے بتایا کہ آئندہ مستقبل میں میرا ارادہ زیادہ سے زیادہ وزن اٹھانے اور اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینا ہے تاکہ اپنے ملک کا نام روشن کر سکوں۔ ارباب خضر کی وزن اٹھاتے اور وزن کو کھینچنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں