مران ‘ سبزی منڈی میں ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) مردان شہر کی سبزی منڈی میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ،واردات دوماہ قبل ہونے والی زبانی تکرار پرپیش آئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کس کورونہ کے رہائشی محب اللہ ولد سخی گل اپنے گھر جارہاتھاکہ سبزی منڈی کے قریب مبینہ ملزمان ابراہیم اورمیرسلام نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے محب اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے حوالے سے مقتول کے بھائی نجیب اللہ کے بیان پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا جس میں بتایاگیاہے کہ ملزمان سے مقتول کی دوماہ قبل زبانی تکرار ہوئی تھی جس کا انہیں رنج تھا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں