امیر مقام کا مردان پریس کلب میں سابق صدر حاجی محمد شفیع کے انتقال پر صحافیوں سے اظہار تعزیت

اتوار 22 جنوری 2017 20:10

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اوروزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے اتوار کے روزمردان پریس کلب کا دورہ کیا اور سابق صدر حاجی محمد شفیع کے انتقال پر صحافیوں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیراطلاعات عبدالسبحان مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر اعظم خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری نواب زادہ ارسلان خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انجینئر امیرمقام نے پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل ،نائب صدر بخت محمد ،جائنٹ سیکرٹری یوسف خان ،فنانس سیکرٹری پرویز شاہین اور مرحوم کے بیٹوں محمد عباس اور محمد فیصل کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم حاجی محمد شفیع کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ حاجی محمد شفیع ایک متحرک او رنڈر صحافی تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں