مردان میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام چار روزہ ریلیف کیمپ کا انعقاد

پیر 16 جنوری 2017 13:05

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)الخدمت فائونڈیشن ضلع مردان کے زیر اہتمام نہرچوک اورشیخ ملتون چوک میں چار روزہ ریلیف کیمپ لگا یا گیا۔کیمپ کا مقصد غریب عوام کیلئے سردیوں کا سامان ، کمبل، بستر ، گرم کپڑے اور چادو وغیر اکھٹا کرنا ہے۔الخدمت کے ضلعی صدر فضل ربانی ایڈوکیٹ نے کیمپ کے اختتام پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرد ی کے موسم میں غریب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اس لئے الخدمت فائونڈیشن ضلع مردان کی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ مخیر حضرات سے سردیوں کا سامان اکھٹا کرکے غریب عوام میںتقسیم کیاجائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چار روزہ کیمپ لگایا گیا۔ جس کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور لوگوں نے بستر، کمبل، کوٹ ، واسکٹ، چادریں، گرم کپڑے ، چارپائیاں ، گھریلو استعمال کی اشیاء جمع کئے جس کا تخمینہ 10لاکھ سے زیادہ ہے۔

یہ سامان منتخب ذمہ داران کے ہاتھوں مستحقین تک پہنچائی جائے گی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر مولانا ڈاکٹر عطاالرحمان ، ضلعی جنرل سیکرٹری عماداکبر حسان ، الخدمت کے سینئیر نائب صدر عالم زیب خان ، جنر ل سیکرٹری حاجی محمد الطاف، یوتھ کونسلر حارث بشیر، تحصیل کونسلر کلیم باچہ سمیت الخدمت کے رضاکاروں نے شرکت کی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں