عوام سے کئے گئے وعدے ہرقیمت پر پورا کریں گے‘ افتخار علی مشوانی

پیر 16 جنوری 2017 13:36

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) مردان کی ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چئیرمین و ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں اٹھارکھیں گے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے اجلاس اوروفود سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پسے ہوئے طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں‘عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے آواز بلند کی ‘عوام کو تمام سہولتیں اور بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرکے عوام دوست ہونے کا ثبوت دیا‘بلدیاتی نظام کے ذریعے اختیارات کے نچلی سطح منتقلی حکومت کی کامیابی ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے عوام کی دکھوں کا مداوا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہرقیمت پر پورا کریں گے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں