مردان میں بھی3روزہ انسداد پو لیو مہم شروع، 3لاکھ86ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

پیر 16 جنوری 2017 20:39

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) ملک کی طرح مردان میں بھی انسداد پو لیو مہم کا آغاز ہو گیا تین روزہ پولیو مہم کے دوران 386448 بچوں کو قطرے پلائے جائینگے جس کے لئے 1231 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے حصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر مردان ذاکر حسین ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ،ایم پی اے زاہد درانی،ڈی ایچ او ڈاکٹر باسط سلیم،اے ڈی سی آفسر علی،ای پی آئی کورڈینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر،اے سی خان محمد ،اشفاق،ڈی ایچ سی ایس او زوارحسین،بخت زمان نے سپیشل چلڈرن ایجوکیشن کمپلیکس شیخ ملتون اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چلڈرن وارڈ مردان میں پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کر قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں