مردان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اشتہاریوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) مردان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اشتہاریوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اسلحہ اوربارود کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کاٹلنگ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کی جس میں تین اشتہاریوں سمیت ستر مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ کاروائی کے دوران اسلحہ اوربارود کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جن میں گیارہ ایس ایم جی، اکیس رائفل، اٹھاوم پستول، ایک سو سترہ میگزین،سیکڑوں گولیاں ملیں۔۔ سرچ آپریشن میں کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چودہ افرادکو بھی گرفتارکیا گیا۔ کارروائی کے دوران گھروں اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں