مستونگ ، پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار شہید ،دوسرا زخمی

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:52

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ ایک اہلکار شہید ،دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مستونگ کے مرکزی بازار میں بکرا منڈی کے قریب پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں1 پولیس اہلکار عبدالمطلب زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ ایک اہلکار شاہنواز زخمی ہو گیا مزید کا رروائی کی جار ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں