مستونگ ،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،سڑ ک کنارے نصب آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی

پیر 9 جنوری 2017 17:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) مستونگ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام سڑ ک کنارے نصب آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی،تفصیلا ت کے مطابق پیر کی صبح مستونگ کے عدالت روڈ پر اعلی حکام کو ٹارگیٹ کرنے کے لئے سڑ ک کنارے ایک آئی ای ڈی نصب کی گئی تھی جسے ایک بچہ اٹھا کر گھر لے آیا تھا بچے کے والد نے مشکوک چیز کی اطلاع سکیورٹی فورسز کو دی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر آئی ای ڈی کو نا کارہ بنادیا ،بم ڈسپوزل عملے کے مطابق آئی ای ڈی تقریبا دس کلو وزنی تھی اور اس میں بال بیرنگ بھی موجود تھے جو بڑے جا نی نقصان کا سبب بن سکتے تھے تاہم فوسز کی بروقت کاروائی سے بڑے جانی نقصان کو بچا لیا گیا ،مزیدکارروائی جاری ہے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں