ْمستونگ، سڑک پر نصب بارودی سرنگ بچہ گھر لے گیا، والد نے مشکوک جان کر پولیس کو اطلاع کر دی

کوئٹہ سے بی ڈی ٹیم طلب ، بم ناکارہ بنادیا،10کلوگرام دھماکہ خیزمواد ،بال بیرنگ ،دیگر سامان استعمال کیاگیاتھا

پیر 9 جنوری 2017 18:26

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سڑک پر نصب بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا،اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں سڑک کے کنارے سپیڈ بریکر کے ساتھ نصب کئے گئے آئی ای ڈی کو ایک بچہ اپنے ہمراہ گھر لے کر گیا تھا جس کے والد نے آئی ای ڈی کو مشکوک جان کر پولیس کو اطلاع کی جس پر کوئٹہ سے بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیاگیا جنہوں نے موقع پرپہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیاہے ،بی ڈی ٹیم کے مطابق آئی ای ڈی میں 10کلوگرام دھماکہ خیزمواد ،بال بیرنگ اوردیگر سامان استعمال کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں