موجودہ حکومت نے معاشی طورپر کمزور کسانوں کو بجٹ میں ریلف دیکر اُنکے مسائل حل کئے،سکندر حیات بوسن

اگر کسان معاشی طور پر خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال نہیں ہوگا، وفاقی وزیر

منگل 13 دسمبر 2016 19:16

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) کئی سالوں سے کسان معاشی طور پر بہت کمزور تھا،موجودہ حکومت نے کسانوں کو بجٹ میں ریلف دیکر اُنکے مسائل حل کئے،ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ حاجی سکندر حیات بوسن نے میاں چنوںمیں 135سولہ ایل کے پاسکو سنٹر میں 10نئے تعمیر کئے جانیوالے گوداموں کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اُنہوںنے کہا کہ اگر کسان معاشی طور پر خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال نہیں ہوگا،اس لئے ہماری حکومت کسانوں کو کاشتکاری میں بہتر سہولیات فراہم کررہی ہے تاکہ کسان خوشحال ہوں،اُنہوں نے کہا کہ پاسکو میں نئے گوداموں کی تعمیر انتظامیہ اور کا اچھااقدام ہے ،دس نئے تعمیر کئے جانیوالے گوداموںمیں 1لاکھ 30ہزار بوری سٹور کی جائے گی،تقریب سے قبل وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے نئے گوداموں کا افتتاح کیا،اس موقع پر ڈی ایم محمد خان کچھی،زونل منیجر خرم بٹ،انچارج135پاسکو سنٹرفرخ منیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں