میاں چنوں،میڈ یکل سٹورز‘ اتائی کلینکوں میں نشہ آور اشیاء کی فروخت ،آئے روز نشے سے اموات

سیاسی اثرورسوخ ‘پولیس اور ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت ،آواز اٹھانے والے معززین اور صحافیوں کی تذلیل ‘ڈرگ انسپکٹر کا فون بند علاقہ معززین کااعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 10 جنوری 2017 20:45

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) میڈ یکل سٹورز‘ اتائی کلینکوں میں نشہ آور اشیاء کی فروخت ،آئے روز نشے سے اموات ‘سیاسی اثرورسوخ ‘پولیس اور ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت ،آواز اٹھانے والے معززین اور صحافیوں کی تذلیل ‘ڈرگ انسپکٹر کا فون بند ،ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں کا کارروائی سے انکار،علاقہ معززین کااعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

۔ تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے قصبے وجھیانوالہ ،چھب کلاں ،اڈا پل 59 پندرہ ایل، پل مسافر، چوک جمال وگردونواح کے چکوک میں میڈ یکل سٹوروں، ہومیو اور اتائیوں کے کلینکوں میں شراب اور نشہ آور ادویات کی فروخت جاری ہے پیسے نہ ہونے کی صورت میں شراب کی کپی و دیگرممنوعہ ادویات ادھار بھی دے دیتے ہیں نئی نسل تباہ ہو رہی ہے آئے روز نشے سے اموات ہوتی ہیںذرائع کے مطابق سیاسی اثرورسوخ ، پولیس تھانہ چھب کلاں اور ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی اکثر میڈیکل سٹور مالکان ڈاکٹر بن کر پریکٹس کرتے ہیں کئی میڈیکل سٹورمالکان کے پاس لائسنس بھی نہیں نہ ہی یہ تعلیم یافتہ ہیں اتائی اور میڈیکل سٹور مالکان تھانہ چھب کلاں پولیس اور ڈرگ انسپکٹر کو منتھلی دیتے ہیں ان کے خلاف چھب کلاں پولیس اورڈرگ انسپکٹر کارروائی سے گریزاں ہیں ان کے خلاف آواز اٹھانے والے معززین اور صحافیوں کو پولیس ذلیل وخوار کرتی ہے علاقہ معززین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرگ انسپکٹرنوید سرگانہ میاں چنوں سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل بند تھا جبکہ ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں نجف عباس نے کہا کہ یہ پولیس کا نہیں محکمہ صحت کا کام ہے ۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں