میاں چنوں، دھند کے باعث ہائی ایس ٹرالر سے ٹکرا گئی،دو خواتین ٹیچرز سمیت 6افراد زخمی

منگل 31 جنوری 2017 22:45

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) محسن وال کے قریب دھند کے باعث ہائی ایس ٹرالر سے ٹکرا گئی،دو خواتین ٹیچرز سمیت 6افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق میا ں چنوںمحسن وال کے قریب دھند کے باعث ملتان سے میاں چنوں کی طرف آنے والی ہائی ایس غلط ٹرن کرنے والے ٹرالر سے ٹکر اگئی، جس کے نتیجہ میں ہائی ایس میں سوار2فی میل اور 2 میل ٹیچرز سمیت 6افراد زخمی ہوئے،ریسکیو1122نے تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،زخمیوں میں عابد علی،عبدالحمید،مشتاق احمد،خاور علی ،رسولاںبتول اور بشریٰ بتول شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں