پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق،8زخمی

جمعرات 9 فروری 2017 11:32

پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق،8زخمی
میاں چنوں /راجن پور /گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کامونکی ٹول پلازہ کے قریب تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

راجن پور کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان ہونے والے تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار ڈیرہ اسمعیل خان سے کراچی جارہی تھی۔گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں دو ٹرکوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق اور کنڈیکٹر زخمی ہو گیا۔دوسری جانب بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں