میاں چنوں، پولیس ایس ایچ او کا بلیک میلر گروپ مل کر سعودیہ پلٹ شہری پر جھوٹا مقدمہ

بدھ 22 فروری 2017 19:52

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) تھانہ چھب کلاں پولیس کے ایس ایچ او کا بلیک میلر گروپ مل کر سعودیہ پلٹ شہری پر جھوٹا مقدمہ ،ہمارا 24تاریخ کو ویزاختم ہوجائے گا ظلم کرنے والے ایس ایچ کو معطل کیا جائے،گرفتار شہری کے بھائی اور دو معصوم بچوں کی فریاد،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں67پندرہ ایل کے رہائشی حق نواز کاکاروں کا شوروم ہے جس سے محمد اسماعیل سکنہ ہارون آباد نے کرولا کار ماڈل 2015،ایک سال کی وعدے پر 22لاکھ 70ہزار روپے میں خریدی ،بعدازاں محمد اسماعیل نے 15لاکھ روپے کی ادا کردی اور کار کی رجسٹریشن فائل کیلئے زور ڈالنے لگا ،حق نے بتایا کہ جب ہم نے بقایا رقم کا مطالبہ کیا تو محمد اسماعیل ، محمد اقبالاور انوار بھروانہ جو کہ پولیس کے ٹائوٹ کا کردار اداکرتا ہے نے پولیس تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او نجف سیال سے ملکر میرے قریبی دوست حاجی محمد عباس جو کہ اپنی فیملی کے ہمراہ 15سال سے سعودیہ عرب میں مقیم ہے کو میرے شوروم سے زبردستی اُٹھا کر لے گئے،جب ہمارے علاقہ کے چیئرمین آصف شریف گجر نے تھانہ میں جاکر گرفتاری کی وجہ پوچھی تو پولیس نے کہا کہ کار کے کاغذات ہمارے حوالے کردو اور اپنے بندہ کولے جائو ،اسی تکرار پر پولیس تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او نجف سیال نے گرفتار محمد عباس کیخلاف جھوٹی دفعات لگا کر مقدمہ در ج کرلیا جبکہ محمد عباس کاکار کی خریدو فروخت سے کوئی تعلق نہ ہے اور ساتھ ہی یوسی چیئرمین محمد آصف گجر کیخلاف بھی جھوٹی ایف آئی آر درج کردی، محمد عرفان ،محمد سفیان نے اپنے سعودیہ پلٹ بھائی محمد عباس کے بچوں 7سالہ عائشہ اور4سالہ عبداللہ کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ 24فروری تک ہمارے بھائی کا ویزا ختم ہوجائے گا،اسی بات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے پولیس نے ہمارے بھائی کو گرفتار کیا ہے اور کار کے کاغذات کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ کار کے معاملہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،اگر ویزا ختم ہوگیا تو ہمارے بھائی کے خاندان کا مستقبل تباہ ہوجائیگا،معصوم بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے کرپٹ ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں نجف عباس سیال کیخلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تصویر میل بکس سے حاصل کریں،

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں