کراچی میں امن و امان کے قیام ، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے ،جرائم میں کمی لانے میں رینجرز نے کردار کلیدی ہے،چودھری نثار

فرائض کی انجام دہی ،امن و امان کے قیام کیلئے وفاقی حکومت رینجرز کی مکمل سپورٹ ،ہر ممکنہ معاونت جاری رہے گی، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 16:14

کراچی میں امن و امان کے قیام ، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے ،جرائم میں کمی لانے میں رینجرز نے کردار کلیدی ہے،چودھری نثار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کے قیام ، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کی شرح میں کمی لانے میں رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ملاقات کی اور انہیں کراچی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔

وزیر داخلہ نے میجر جنرل محمد سعید کوڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام ، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کی شرح میں کمی لانے میں رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہی:انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی مکمل سپورٹ اورہر ممکنہ معاونت جاری رہے گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں