کے آر ایل ٹیم نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،کوچ سجاد محمود

جمعرات 19 جنوری 2017 11:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم کے کوچ سجاد محمود نے کہا ہے کہ کے آر ایل نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور کے آر ایل کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان نیوی کے ساتھ رکھا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، پاکستان سٹیل اور کراچی یونائیٹڈ، گروپ سی میں کراچی الیکٹرک، پی آئی اے اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز جبکہ گروپ دی میں میزبان نیشنل بینک، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے آر ایل ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور امید ہے کہ اپنے گروپ سے ٹاپ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں