حکومت آزادکشمیر نے آزادکشمیر میں غیر ہنرمند ورکرز کی کم از کم تنخواہ 14000روپے ماہوار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:47

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء)حکومت آزادکشمیر نے آزادکشمیر میں غیر ہنرمند ورکرز کی کم از کم تنخواہ 14000روپے ماہوار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جملہ کمپنیز ،مالکان ،نمائندگان کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی افسران کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام صنعتی و تجارتی مراکز کمرشل ادارہ جات ،پرائیویٹ سکولز و کالجز ،بیکرز ،ہوٹلز ،پیٹرول پمپز ،سیکورٹی کمپنیز اور بینکس پر بھی ہوگا ۔

آزادکشمیر حکومت نے ڈیوٹی ٹائم آٹھ گھنٹے مقرر کیا ہے لہذا اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ورکرز سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام نہ لیا جائے اگر آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام لیا جائے تو انھیں اوور ٹائم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہفتہ وار تعطیل پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔وزیر حکومت محترمہ نورین عارف کی خصوصی ہدایات پر دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر میرپور میں شکایات سیل کا قیام بھی عمل میں لائے جانے کی منظوری بھی دی ہے ۔

لہذا ا گر کسی ورکر کو 14000روپے سے کم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی ہو رہی ہے یا ورکرز کے حقوق کا استحصال کیا جار ہا ہے تو اس صورت میں دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر میرپور میں قائم شکایات سیل میں اپنی شکایت درج کروائیں یا شکایات سیل کے فون نمبر 05827921590پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔حکومتی نوٹیفکیشن پر عملد رآمد نہ کرنے والوں کے خلاف آزادکشمیر میں نافذ العمل لیبر قوانین کے تحت سخت قانونی کارورائی عمل میں لائی جائے گی ۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں