میرانشاہ ٬ْجی ایچ کیو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشت گرد ہلاک

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:05

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) میرانشاہ میں جی ایچ کیو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گومل درہ میں سیکورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اکبر علی عرف بدی سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر د کردیا گیا ٬ْ مار ے جانیوالے کمانڈربدی کے متعلق بتایا گیا ہے وہ راولپنڈی میں پاک فو ج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملے کاماسٹر مائنڈ تھا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریش کے دوران انہیں ہتھیار ڈالنے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی میں مارے گئے۔مارا جانیوالا کمانڈر شوری مجاہدین وزیرستان سے تعلق تھا اور خودکش بمباروں کی تربیت کیلئے مشہور تھا٬ وہ سیکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں میں بھی مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں