سرکاری محکموں میں التوا میںپڑے عدالتی کیسوں کے جواب جلد دائر کئے جائیں ،ڈویژنل کمشنر میرپور خاص

جمعرات 16 فروری 2017 21:49

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) ڈویژنل کمشنر شفیق احمد مہیسر نے سرکای محکموں میںالتواع میں پڑے عدالتی کیسوں کے جواب دائر کرانے کے متعلق کمشنر کمیٹی ہال میں متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری محکموں میں التوا میںپڑے عدالتی کیسوں کے جواب جلد دائر کئے جائیں ۔ انہوں نے اجلاس میں موجود ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد زمان ناریجو کو ہدایت کی کہ سرکاری محکموں میں التواع میں پڑے کیسوں کے جواب جلد دائر کرانے کیلئے ہر15روز میں متعلقہ محکموں افسران سے اجلاس کریں ۔

کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جن محکموں نے عدالتوں کے کیسوں کے جواب داخل نہیں ہوئے ہیں وہ جلد داخل کروائیں اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کو ہدایت کی کہ سرکاری محکموں کے عدالتوں کے التواع میں پڑے کیسوں کو بہتر طور پر پیش کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنروں نے اپنے اپنے ضلعوںکے سرکاری محکموں میں التواع میں پڑے عدالتی کیسوںکے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور جواب جلد دائر کرانے کا یقین دلایا ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی عمرکوٹ نے بتایاکہ عمرکوٹ کے سرکاری محکموں کی77عدالتی کیسوں کے جواب دائر کرائے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ اٹارنی تھرپارکر نے بتایاکہ تھرپارکر ضلعے کے سرکاری محکموں کے 75عدالتی کیسوں کے جواب دائر کرائے گئے ہیں جبکہ باقی کچھ کیس کے جواب بھی جلد دائر کرائے جائیں گے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں