سوئی گیس ، پانی ، بجلی سیوریج سمیت تمام شہری سہولیات ہمارا حق ہیں

میرپور کے شہری 50سالوں سے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج

پیر 16 جنوری 2017 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) سوئی گیس ، پانی ، بجلی سیوریج سمیت تمام شہری سہولیات ہمارا حق ہیں ۔ میرپور کے تمام شہری گزشتہ 50سالوں سے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج ہیں۔ تمام شہر کی تعمیر اور رونقیں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیں ہیں جبکہ کسی بھی حکومت نے کوئی ایسا کام نہیںکیا جس سے بنیادی سہولیات فراہمی یقینی ہو پاتی ۔

گزشتہ 17سالوں سے سوئی گیس جیسی نعمت شہریوں کی دہلیز تک نہیں پہنچائی جا سکی موجودہ حکومت جو دنیا بھر میں جاکر بڑے بڑے دعوے کیے جارہی کہ ہم گڈ گورننس قائم کر رہے ہیں جبکہ عملی طور پر مکمل طور پر ناکام اوربدترین گڈ گورننس کی جارہی ہے جس کا ثبوت محض اتنا ہی کافی ہے کہ اتنے بڑے آبی ذخیرے کے کنارے بسنے والے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں مین لائنز بچھی ہونے کے باوجود شہری سوئی گیس اور پانی سے محروم ہیں۔ ان خیالات کااظہار تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنمائوں رضوان کرامت ، راشد محمو دایڈووکیٹ، چوہدری اشفاق شاکی ، خاور شریف ایڈووکیٹ، سعد انصاری ایڈووکیٹ، محمد عثمان احمد ،ا شفاق وحید، عمران حسین ، معین پرویز ، ناصر حسین ، ناصر علی ، فخر علی ، جمال احمد ، صفدر علی ، محمد اقبال ، رجب حسین ، محمد فہیم مالک ، عرفان السلام ، افتخار احمد ، راجا حامد سمیت دیگر نے ڈسپنسری والی گلی میں 3فروری کے احتجاج کے سلسلہ میںمنعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ سوئی گیس فراہمی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ عملی طور پر کوئی کام کا آغاز نہیں ہوا۔ اہلیان میاںمحمد ٹائون کا واحد مطالبہ ہے کہ زمین پر سوئی گیس فراہمی کا عملی آغاز کیاجائے بصورت دیگر 3فروری کو سڑکوں پر آکر بھرپور احتجاجی مرحلے میں داخل ہونگے ۔ رہنمائوں نے کہا کہ تمام شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ظلم کیخلاف اٹھنے والی تحریک کا حصہ بنیں اور اپنے حقوق کی جدوجہد کو تقویت دیں اس موقع پر سٹریٹ کمیٹی کی حلف برداری بھی کی گئی ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں