نوجوان قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا چوک شہیداں میں زبردست استقبال کریں گے ‘یاسر مغل

پیر 16 جنوری 2017 14:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء)نوجوان قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا چوک شہیداں میں زبردست استقبال کریں گے تمام انتظامات مکمل نوجوان شر کت کو یقینی بنائیں قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا میرپور استقبال تاریخ ساز ہوگا جس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گی ہے دعوت نامے تقسیم کئے جا رہے ہیں چوک شہیداں امیں کارکنان اپنے صدر سردار عتیق احمد خان کا شاندار استقبال کریں گے مسلم کانفرنس کے کارکنان میں جوش ولولہ تاریخ ساز ہو گا مسلم کانفرنس شہیدا کے مشن کی وار ث سیاسی جماعت ہے قائد کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کی جلائی ہوئی شمع کو کارکنان اور ریاست جموں وکشمیر کے عوام کبھی بھجنے نہیں دیں گے شہیدا کی وارث سیاسی جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے اپنا تن من سب قر بان کر نے سے گریز نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے یوتھ رہنما یاسر مغل، خافظ وقاص، باسط علی، ودیگر نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 18جنوری کو قائد کشمیر صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا شایان شان استقبال کیا جائے گا موجودہ حالات میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے نوجوانوںپر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کی مضبوطی ، استحکام پاکستان اور دوقومی نظریہ کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور میرپور کے عوام کے مسائل پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے 18جنوری کو قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا میرپور شاندار استقبال کیا جائے گا یاسر مغل نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت اور مشن کی وارث سیاسی جماعت ہے جس نے الحاق پاکستان اور پاکستان کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی کو مضبوط بنانا ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا پر چم تھامے منزل کی جانب گامزن ہیں مسلم کانفرنس میرپور کے حقوق کی محافظ سیاسی جماعت مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے جس شمع کو مشکل اور کھٹن حالات میں روشن کیا اللہ کے فضل وکرم سے آج بھی پوری آب وتاب کے ساتھ روشن ہے ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں