کھیل جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہیں ‘نوجوان کھیل کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول پر گہری نظر رکھیں اور منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کریں‘نوجوان نسل مستقبل کی ترقی کی ضامن ہے

صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد کا سنوکر ٹورنا منٹ کے فائنل میچ کی تقریب سے خطاب

پیر 16 جنوری 2017 14:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد نے کہا کہ کھیل جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔نوجوان کھیل کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول پر گہری نظر رکھیں اور منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کریں ۔نوجوان نسل مستقبل کی ترقی کی ضامن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سٹی سنوکر کل؛ب چوک شہیداں میں منعقدہ سنوکر ٹورنا منٹ کے فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صحت مند سرگرمیاں جہاں نہء نسل کو صحت مند رکھییں ہیں وہاں معاشرے پر بھی اسکے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضرورت صرف حکومت کی سر پرستی کہی ہے اگر حکومت کھیلوں کو پروان چڑھانے کے لئے سنجیدہ ہو تو کوئی وجہ نہ ہے کہ ہمارے نوجوان دنیا میں ریاست کا نام روشن نہ کریں میث کے آخر میں صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد نے میچ وننگ ٹرافی جیتنے والے کھلاڑی کو دی۔ اس موقع ہر چہئرمین ر انجمن تاجراں اتحاد گروپ حاجی رمضان ، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر چودھری حق نواز اور تاجر رہنما سجاد مغل بھی انکے ہمراہ تھے

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں