نواز شریف کشمیری عوام کے لیے ایک بہترین ویژن رکھتے ہیں‘ چوہدری منشاء

منگل 17 جنوری 2017 14:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری محمدمنشاء نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کشمیری عوام کے لیے ایک بہترین ویژن رکھتے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے گڈ گورننس کی آزادکشمیر میں نئی مثال قائم کر دی ہے مسلم لیگ کے میرٹ اور انصاف پر مبنی فیصلوںکو آزادکشمیر کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ن لیگ قائد راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں انشاء اللہ آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لے گی مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد خطہ میں تعمیری سوچ لیکر آگے بڑھ رہی ہے عوامی توقعات ہی مسلم لیگ ن کا طیرہ امتیاز ہے جب تک اقتدار میں رہیں گے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھا کر رکھیں گے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی راہنما چوہدری محمدمنشاء نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدمنشاء نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھیں گے عوام کو فلاحی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنی وزارت کے فوائد عام عوام تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت کے تمام وزراء حکومت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان مکمل طورپر عوامی خدمت سے سرشار اور آزاد خطہ کی ترقی کیلئے اپنا ایک فرض ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیرمیںجس طرح کی تاریخ ساز فتح حاصل کی ہے یہ آزاد خطہ اور مہاجرین مقیم پاکستان کا قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں کا ثمر ہے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں