سابق وزراء چوہدری پرویز اشرف اور مطلوب انقلابی کا صوفی اللہ دتہ کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 17 جنوری 2017 14:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمدیاسین، سابق وزیرہائوسنگ چوہدری پرویز اشرف، سابق وزیرہائیرایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی نے بابائے صحافت صوفی اللہ دتہ خاکسار کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صوفی اللہ دتہ خاکسار درد دل رکھنے والے فلاحی خدمات کے امین تھے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ہمیشہ غریب طبقہ کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور اور کامیاب جدوجہد کی اور غریبوں کے حقوق پرکبھی کوئی کمپرومائز نہیں کیا۔ انھوں نے کہاکہ صوفی اللہ دتہ خاکسار کی وفات سے اہل قلم کو جہاں نقصان ہوا وہاںاہلیان میرپورکے بے بس اور غریب لوگوں کو بھی ان کی رحلت سے شدیددکھ ہواہے۔ وہ ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے تھے۔ انھوںنے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر، مسئلہ کشمیر، خطہ کی تعمیروترقی،خوشحالی اورعلاقہ کے مسائل کو اجاگر کرکے قلمی جہاد کیا۔ ان کی رحلت سے میرپورایک انسان دوست شخص سے محروم ہوگیاہے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں صوفی اللہ دتہ خاکسار کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کااظہار کیا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں