مقبوضہ کشمیر کے اندر تین نوجوانوںکی ہلاکت باعث تشویش ہے ‘مقبوضہ وادی کے اندر گزشتہ چھ ماہ سے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں ‘اس حوالہ سے عالمی برادری اور دنیا کے مہذب اقوام کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنماء چوہدری شیراز کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 18 جنوری 2017 14:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنماء چوہدری شیراز آف ڈھیری چودھریاں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر تین نوجوانوںکی ہلاکت باعث تشویش ہے مقبوضہ وادی کے اندر گزشتہ چھ ماہ سے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں جبکہ اس حوالہ سے عالمی برادری اور دنیا کے مہذب اقوام کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے دنیا بھارت کی طرف سے کشمیریوںپر ہونے والے ظلم و ستم کا تماشہ دیکھ رہی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عالمی برادری صرف اور صرف گھنائونا کرداراداکر رہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پہلگام میں تین معصوم کشمیریوں کی شہادت باعث تشویش ہے بھارتی افواج مقبوضہ وادی کے اندر معصوم کشمیریوںکو اپنی گولیاں کا نشانہ بنا کر منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور کشمیریوں کے انکے پیدائشی حق سے محروم رکھنے کی گھنائونی سازش کررہی ہے جس پر عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو حالات کی سنگینی کا نوٹس لیکر مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کو بند کروانے میں اپنا کردارادا کرنا چاہیے اور بھارت پر دبائو ڈالا چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی پیش کردہ قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے ۔

(جاری ہے)

چوہدری شیراز نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دنیا کے مہذب ممالک کو اپنا کردار ہر صورت میں ادا کرنا چاہیے کیونکہ اس وقت مسئلہ کشمیر تاریخ کے نازک ترین دور میں داخل ہو چکاہے اور اس حوالہ سے عالمی برادری کی خاموشی باعث تشویش ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 6ماہ سے جاری ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے تحریک آزادی کشمیر کیلئے جاری جدوجہد میںکمی واقع نہیں ہوئی بلکہ اس تحریک میںپہلے سے کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں ،بزرگ ،بچے اور عورتیں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کرپاکستان سے اپنی یکجہتی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

چوہدری شیراز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے فوری اور دیرپاحل کیلئے تمام عالمی طاقتیں بھارت پر زور ڈالیں کے وہ کشمیر سے اپنی آٹھ لاکھ مسلح افواج باہر نکالے اور کشمیریوں کو ان کا استصواب رائے کا حق دے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں