سردار عتیق احمد خان یو این او کو پیش کی جانے والی عوامی پٹیشن پر دستخط کر کے عوامی مہم میں شامل ہوگئے

جمعرات 19 جنوری 2017 16:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان جموں کشمیر میں رائے شماری کے مطالبہ کے لئے یو این او کو پیش کی جانے والی عوامی پٹیشن پر دستخط کر کے عوامی مہم میں شامل ہوگئے ہیں انہیں جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی چیئرمین تنظیمی بورڈ محمد عظیم دت ایڈووکیٹ نے آج مقامی ریسٹ ہائوس میںملاقات کے دوران عوامی پٹیشن کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج تک حکوتیں تو رائے شماری کی بات ادارہ اقوام متحدہ میں کرتی رہی ہیں لیکن انہیں پذیرائی حاصل نہ ہوئی انہوں نے کہا گذشتہ یو این او کی جنرل اسمبلی کے اجلا س میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کیا لیکن ان کے اس مطالبہ کی کسی ایک ملک کے نمائندے نے بھی حمایت نہیں کی اور آج تک کشمیریوں کی طرف سے ادارہ اقوام متحدہ میں آواز نہیں اٹھائی گئی اس لئے کشمیری عوام کے مطالبہ کے طور پر اقوام متحدہ میں عوامی پٹیشن بھیجنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تا کہ یو این او اوراس کے رکن ممالک کے علاوہ ہندوستان کو بھی یہ بات واضح ہو کہ آزاد کشمیر کے عوام اور قومی لیڈر رائے شماری کے نقطہ پر سب متحد اور متفق ہیں عظیم دت نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت تک آزاد کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہا ن نے اس پٹشین پر دستخط کر دیئے ہیں سردار عتیق احمد خان نے کہا رائے شماری کا مطالبہ قومی مطالبہ ہے جس پر تمام مکتبہ فکر کے عوام متفق ہیں اس موقع پر عظیم دت ایڈووکیٹ نے سردار عتیق احمد خان کی توجہ محاذرائے شماری کی مجلس عاملہ کے ممبر چوہدری محمود احمد مسافر کے کوٹلی سے مظفرآباد اونٹ اور گدھا مارچ کی جانب دلائی اور کہا کہ محمود احمد مسافر 27 دسمبر کوکوٹلی سے براستہ تتہ پانی،منڈول،ہجیرہ،باغ، دہیر کوٹ مارچ کے بعد دو روز قبل کوہالہ اپنے اونٹ اور گدھوں سے ساتھ پہنچے تو انتظامیہ نے انہیں وہاں روک رکھا ہے اور مظفر آباد کی جانب نہیں جانے دیتے یہ کیسی جمہوریت اور آزادی ہے کہ ایک سنگل شہری کو اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق ا حتجاج بھی نہیں کرنے دیا جا رہا جب کہ موصوف کے مطالبات صرف اور صرف عوامی ہیںسردار عتیق احمد نے کہا وہ متعلقہ حکام سے بات کر کے اس مسلہ کو حل کرائیں گے انہوںنے کہا احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس کو طاقت کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں