سید صابر حسین راجوروی کی زیر صدارت تنظیم السادات آزاد جموںوکشمیر و مہاجرین مقیم پاکستان کا ہنگامی اجلاس

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) تنظیم السادات آزاد جموںوکشمیر و مہاجرین مقیم پاکستان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سید صابر حسین راجوروی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رہبر طریقت پیر سید سعید شاہ بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ بساں شریف فاروڈکہوٹہ کی وفا ت پر اظہار تعزیت کیا اور ان کی دینی و سماجی خدمات کا سراہا اور انہیںخراج عقیدت پیش کیا ۔

مقررین نے صاحبزادہ سید محمد علی رضا بخاری ممبر قانون ساز اسمبلی کے والد محترم کی وفا ت پر دلی اظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت میںاعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ اجلاس میں سید شفیق حسین بخاری ، حاجی سید نثار حسین کاظمی ، سید محمود حسین بخاری ، سید مشتاق حسین کاظمی ، سید تصدق بخاری ، سید مشتاق بخاری آف ڈڈیال ،سید اسد حسین گیلانی ، ڈاکٹر سید اعجاز حسین خوارزمی ، سید سجاد حسین گردیزی ، سید محمد ایوب حسین شاکر ، سید نثار گیلانی ،سید کاشف شاہ و دیگر سادات کرام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر سید شفقت حسین کاظمی مرکزی نائب صدر مفتی سید نذاکت حسین کاظمی کے خالہ زاد اور سید زاہد حسین کاظمی آف میاںمحمد ٹائون کے بھائی سید عابد حسین کاظمی سابق سپرٹینڈنٹ محکمہ صحت سید غلام احمد شاہ سابق مشیر حکومت آف راولاکوٹ کے بھائی سید محمد منشا،مدنی سابق صدر تنظیم السادات متحدہ عرب امارات کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور دعا کی مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

سید صابر حسین راجوروی نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ پیر سید سعید شاہ بخاری بڑی قدر آور شخصیت تھے بڑے مہمان نواز تھے ۔ علاقہ میںلوگوں کی روحانی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بھی جدوجہد کی لوگوںکے دلوںپر حکمرانی تھی ۔ روحانی علاج کے ساتھ ساتھ آپ بڑے حکیم تھے لوگوں کو علاج معاج میںاپنی خدمات سرانجام دیں ۔ آپ تنظیم السادات کے مرکزی نائب صدر بھی رہے اس پلیٹ فارم سے سادات کرام کے حقوق کا تحفظ کیا ۔ مقررین نے تمام مرحومین کی روح کو ثواب پہنچانے کیلئے دعا کی اللہ تعالیٰ انہیںجنت الفردوس میں مقام عطافرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں