مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر سمیت میرپور ے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ‘بہت جلد میرپور کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے ‘میرپور کے عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا اس پر ہر صورت پورا اتریں گے

مسلم لیگ (ن) میرپورکے رہنماء چوہدری شیراز کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 24 جنوری 2017 14:33

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) میرپورکے رہنماء چوہدری شیراز آف ڈھیری چودھریاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر سمیت میرپور ے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرئے گی انشاء اللہ بہت جلد میرپور کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے میرپور کے عوام نے جس اعتماد کااظہار کر رہا ہے اس پر ہر صورت میں پورا اترتے ہوئے حلقہ کی تعمیروترقی میں موجودہ حکومت کو کسی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

قائد مسلم لیگ ن وزیراعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطے کی تقدیر بدل دی جائیگی ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری شیراز آف ڈھیری چودھریاں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور صرف اور صرف عوام کی ترقی ہے جبکہ کچھ اپوزیشن اور عمران خان ملک میں ترقی یافتہ ہوتا نہیں دیکھ سکتے یہ جانتے ہیں کہ اگر ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گیا تھا ان کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد سے لیکر اب تک پاکستان میں بڑے پیمانے پر میگا پراجیکٹس شروع کیے جبکہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی سابقہ حکومت کی نسبت انتہائی بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں آذادکشمیر میں کرپشن، اقرباپروری اور برادری ازم کی سیاست کر پروان چڑھا کر ہر کسی نے اپنا الو سیدھا جس کی وجہ سے آزادخطہ کے اندر میرٹ کی پامالی اور کرپشن کے باعث ادارے بری طرح تباہ ہو گئے لیکن موجودہ مسلم لیگی حکومت راجہ فاروق حیدر خان کی قیاد ت میں آزادکشمیر سے کرپشن کا خاتمہ ، برادری کی لعنت کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ میرٹ کی بحالی کیلئے اپنا ہر ممکن کرداراداکرئیگی ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں