بھارتی ریاستی دہشت گردی سے خطہ کشمیر کی حسین وادی سنسان ہوگئی ہے ، سردار میر اکبر خان

مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی رہنمائو ں پر تشدد قابل مذمت ہے ،ایسی کارروائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا، وزیر جنگلات آزاد کشمیر

پیر 13 فروری 2017 16:08

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے خطہ کشمیر کی حسین وادی سنسان ہوگئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں رہنمائو ں پر تشدد قابل مذمت ہے ایسی کارروائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا.۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستان بڑی ہولناک ہے ۔

وادی میں کرفیو کو 200دن سے زائد ہوگئے ہیں ۔ جس میں ہزاروں افراد کو بھارتی فوجیوں نے چھروں والی بندوق سے زخمی کردیا ہے ۔ گزشتہ روز 4مصوم بچوں کو شھید کیا گیااور کئی کو زخمی کیا گیا جسکی ہم پورزور مذمت کرتے ہیں ۔بھارتی افواج نے 2000افراد کی آنکھوں کو بینائی سے محروم کردیا ہے ۔ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے نتیجہ میں ہزاروں بچوں کو یتیم اور عورتوں کوبیوہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وادی میں ادوایات اور خوراک کی شدید قلت ہے ۔انھوں نے عالمی برداری اور عالمی ادارہ خوراک سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اقتصادی راہداری قائم کریں تاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کا مکروہ چہر ہ پوری دنیا کے سامنے لایا جاسکے اور کشمیر کے اندر خوراک کی قلت کو پورا کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

۔انھوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت آئے روز جارحیت کرکے معصوم کشمیر یوں کا قتل عام کررہا ہے اقوام متحدہ بھارت پر دبائو ڈالیں مظلو م کشمیریوں کا قتل عام بند کروانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں ۔۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا پر اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں بدامنی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور اس لیے وہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے ۔

یہ بات اب پوری دنیا پر واضح ہوجانی چاہیے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں امن کے قیام میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اپنے تمام تر وسائل کو دہشت گردی پر صرف کرکے مسلمانوں کی نسل کشی اور جنوبی ایشیا ء کے پرامن خطے کو تباہ کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کو جنگی جیل میں تبدیل کردیا ہے جس میں معصوم ،نہتے اور مظلوم کشمیریو ں کو قید کر کے شہید کردیا جاتا ہیکیا ۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال مقبوضہ وادی میں ملتی ہے جوکہ بھارتی حکمران اپنے اقتدار کے خصول کی خاطر مظلوم کشمیریوں پر ڈھارہے ہیں اور اس پراقوام عالم کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے انھوں نے اقوام متحدہ اور مغربی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں لگا کر خطے میں دہشت گردی رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

ہم اقوام عالم خصوصاًمسلم ممالک سے اپیل کرتے ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حصول میں کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دیں اور بھارت پر دبا ئو ڈالیں وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق جو کہ اقوام متحدہ میں خود بھارت نے تسلیم کیا ہو ا ہے دلوانے میں اپنامو ثر کردار ادا کریں تاکہ کشمیر ی بھی آزادی کی نعمت حاصل کرسکیں ۔اقوام عالم کشمیر کے اندر بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی سطح پر اقتصادی پابند یاں لگا کر جنوبی ایشیا میں امن وامان کی صورت حال کو قائم کرے ۔

وزیر جنگلا ت سردار میر اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ضلع میر پور کا دورہ کرکے میرپوراور دیگر علاقوں کی تعمیر وترقی کا نیا باب کھول دیا ہے اور کئی ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کارلائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ ہم باغ کو ماڈل ضلع بنائیں گے ۔اس سلسلہ میں تمام وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال میں لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں