مہمند ایجنسی،جائیداد کے تنازعے پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص قتل، دو چچا زاد بھائی زخمی

پولیٹیکل انتظامیہ نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

جمعرات 12 جنوری 2017 20:50

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) مہمند ایجنسی، تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ دویزئی میں جائیداد کے تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک شخص قتل، دو چچا زاد بھائی زخمی، پولیٹیکل انتظامیہ نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل پنڈیالئی دویزئی میں شیخ اسماعیل خانان کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعے پر گزشتہ روز اکبرخان اور عبدالغفار فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں ایک فریق سے نائب خان نامی شخص موقعہ پر جان بحق جبکہ دو چچا زاد بھائی عبدالواحد اور سلام خان شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کی عرض سے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے موقعہ پر پہنچ کر دو افراد کو گرفتار کرکے یکہ غنڈ جیل منتقل کردیا گیاہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں