دارالامان کے ملازمین کا تنخواہوں کی جلدادا ئیگی کامطالبہ

پیر 16 جنوری 2017 16:41

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے دارالامان میں بجٹ کی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے راشن کی مد میں گزشتہ دوماہ سے تین لاکھ روپے کے بل زیرالتواء ہیں جس کی وجہ سے سٹاف کو بھی دوماہ سے تنخواہیں ادا نہیںکی جاسکیں،دارالامان کے اہلکاروںنے اس پر شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں جلدادا کی جائیں،دوسری جانب راشن کابجٹ نہ ہونے کے باعث دارالامان میں مقیم عورتیں اور بچے بھی مشکلات کاشکارہوگئے،اس وقت ادارے میں36خواتین اور14بچے مقیم ہیں،بجٹ نہ ہونے کیوجہ سے انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میںدقت پیش آرہی ہے،اسپرنٹنڈنٹ دارالامان مسز شہوارفاطمہ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مسائل پر جلد قابو پالیا جائے گا،نئے نظام کی وجہ سے بروقت بجٹ فراہم نہیں کیاجاسکا لیکن ہم نے ہیڈ آفس کوصورتحال سے مطلع کردیا ہے،انہوںنے بتایا کہ دارالامان کی تعمیرومرمت کا کام متاثر نہیں ہورہا اور ٹھیکیدار نے بتایا ہے کہ یہ کام مقررہ مدت میں مکمل ہوجائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں