ایک کروڑپانچ لاکھ سے زائد کپاس کی آمد،11.19فیصداضافہ ریکارڈ

بدھ 18 جنوری 2017 18:38

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) صوبہ پنجاب اورسندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 15جنوری تک 10535922گانٹھ کپاس پہنچی جوگزشتہ سال کے اسی عرصہ میں فیکٹریوں میں پہنچنے والی کپاس سے 11.19فیصدزائدہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے مطابق فیکٹریوں میں پہنچنے والی کپاس میں سے 10448054گانٹھ روئی تیارکی جاچکی ہے جبکہ مزید گانٹھوں کی تیاری کاعمل جاری ہے۔

برآمدکنندگان نے بھی 15جنوری تک 1999844گانٹھ روئی خریدی جبکہ 9238500گانٹھ روئی ٹیکسٹائل سیکٹرنے خریدکی ۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی )نے روئی کی خریداری شروع نہین کی ۔پی سی جی اے کے مطابق جننگ فیکٹریوں میں15جنوری تک 1097422گانٹھ روئی ابھی فروخت کے لئے موجودہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 1438615گانٹھ روئی موجودتھی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں