ملتان زون میں 19 کروڑ 60لاکھ روپے سے نہروں کی لائننگ کا کام جاری

جمعرات 19 جنوری 2017 16:13

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) محکمہ انہار ملتان زون میں 19 کروڑ 60لاکھ روپے سے نہروں کی لائننگ کی جارہی ہے۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈیزائن انجینئر سدرہ شاہد نے اپنی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع وہاڑی ٹھینگی میں ڈھلو ڈسٹری کی لائننگ کی جارہی ہے جس کی لمبائی 43ہزار فٹ ہے۔اس منصوبے پر 71ملین روپے خرچ ہونگے جبکہ 85 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

ضلع ملتان میں کرپال پور نہر کی لائننگ کی جارہی ہے یہاں 43ہزار فٹ لائننگ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ 66ملین روپے میں مکمل ہوگا یہاں 50فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ مظفرآباد نہر کی لائننگ ہورہی ہے جس پر 54ملین روپے میں 37ہزار فٹ لائننگ کی جائے گی یہاں 95فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ ڈسٹی تریموں بیراج پر 51ملین روپے سے 33ہزار فٹ لائننگ ہوگی اور یہاں پر 95فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔سلیمانکی ہوتا ڈسٹری نہری پر 20ملین روپے سے 14ہزار فٹ لائننگ کی جائے گی اوریہاں پربھی 70فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔اسی طرح ملتان زون میں 196ملین روپے سے مختلف نہروں کی لائننگ کا کام تکمیل کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں