کپاس کی پیداوارمیں 8.37فیصدکمی کے باوجودضلع سانگھڑبدستورپیدواری لحاظ سے پہلے نمبر پرہے

ہفتہ 18 فروری 2017 17:15

ملتان۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)سندھ کے ضلع سانگھڑنے کپاس کی پیداوارمیں 8.37فیصدکمی کے باوجودملک بھرمیں سب سے زیادہ پیداوارکااعزازبرقراررکھا،15 فروری تک ضلع سانگھڑکی جیننگ فیکٹریوں میں 12لاکھ30ہزار041گانٹھ کپاس پہنچی ،پنجاب کا ضلع بہاولنگر کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا،اسی طرح 15 فروری تک 12لاکھ 21ہزار 615گانٹھ کپاس بہاولنگر کی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ پنجاب کا ضلع رحیم یارخان پیداوار کے لحاظ سے تیسرے نمبر پرہا جہاں 11لاکھ44ہزار954گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچائی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں