حکومت کا ملتان کے نشترمیڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ ،اعلان جلد متوقع

جمعرات 19 جنوری 2017 16:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) حکومت نے ملتان کے نشترمیڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اس کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم میاں نوازشریف ملتان میں میٹروبس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نشترمیڈیکل کالج ملتان اس وقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ماتحت ہے ۔ملتان وجنوبی پنجاب میں کافی عرصہ سے میڈیکل یونیورسٹی کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس پر ملتان کے نشترمیڈیکل کالج کو اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں