تعلیمی قابلیت اورمعاشی حالات مدنظررکھ کر سکالرشپ درخواستیں منظورکی جائیں،وائس چانسلر بہاء الدین یونیورسٹی

منگل 21 فروری 2017 22:07

ملتان ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ایچ ای سی نیڈ بیسڈ سکالرشپ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا․اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی ضرورت مند طلباء طالبات کے لیے دستیاب سکالرشپ سے بھرپور استفادہ کرے گی، اس سلسلہ میں انہوں نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار طلباء طالبات کی تعلیمی قابلیت اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی درخواستوں کو منظور کریں، خاص طور پر ان طلباء طالبات میں جن کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک حیات نہیں ہے اور وہ فیس کے مسائل سے دوچار ہیں ان کو ترجیح دی جائی․ نئے سکالر شپ کے لیے 3.5 ملین تقریبا فنڈزدستیاب ہیں اور فی طالب علم 1,20,000/- روپے دیے جائیںگی․ سکالرشپ کے لیے 76 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور35 امیدواران کو سکالرشپ دیا جانا ہے�

(جاری ہے)

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں