کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفرازستار کی زیر صدارت ومی مردم شماری کے سلسلے میں آرمی و سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کا اجلاس

مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کامکمل جائزہ لیا گیا

منگل 21 فروری 2017 22:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفرازستار کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں چھٹی قومی مردم شماری کے سلسلے میں آرمی و سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا۔ جس میں مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کامکمل جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے جانے والے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے مردم شماری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خوش اسلوبی کے تسلسل پر زور دیا ، اجلاس میں ملتان ، ساہیوال ، ڈی جی خان کے اضلاع میں ہونے والی مردم شماری میں ملتان کور کے آفیسرز اور جوان پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ ذمہ داری کو نبھائیں گے۔کور کمانڈر ملتان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری میں ملتا ن کور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں خدمات سر انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں