غیرقانونی مچھلی کا شکارکرنیوالے 217شکاریوں کے چالان، جرمانہ عائد

منگل 17 جنوری 2017 21:34

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) فشریزڈیپارٹمنٹ ملتان نے مچھلی کاغیرقانونی شکارکرنے پر217شکاریوں کے چالان کرکے کیس عدالتوںکوبھجوادیئے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریزملتان ابرارگجرنے ’’اے پی پی‘‘کوبتایاکہ ان شکاریوں کو65ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مچھلی پکڑنے کے ٹھیکیداروں کے علاوہ فشریزڈیپارٹمنٹ نے 2015-16ء میں 2600افرادکو’’فشنگ‘‘کے شکارکالائسنس دیاہواہے جبکہ ان کے محکمہ کی مختلف ٹیمیں دریائے چناب کے مختلف حصوں پردن اوررات کے اوقات میں غیرقانونی شکاریوں کو پکڑنے کیلئے گشت کرتی رہتی ہیں،انہوںنے بتایاکہ گزشتہ سال شوقیہ مچھلی کے شکارکے لائسنس کی فیس تین سوروپے سالانہ تھی جواس سال بڑھاکرایک ہزار روپے کردی گئی ہے اور2017ء کے پہلے ماہ کے چنددنوں میں ہی پندرہ سو سے زائد افرادنے لائسنس بنوالئے ہیں ،انہوںنے کہاکہ مچھلی کے چند شکاری مچھلی پکڑنے کیلئے ’’الیکٹرک راڈ‘‘کااستعمال کرتے ہیں جس سے مچھلی مردہ حالت میں فوراًًپانی کی سطح پرآجاتی ہے اور وہ اسے پکڑلیتے ہیں جبکہ فشریزڈیپارٹمنٹ ایسے ظالمانہ اقدام پربھاری جرمانہ بھی عائدکرتاہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری دریاکے کناروں کے قریب آبادلوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ایسے اقدامات پرنظررکھیں اورہمیں فوری اطلاع دیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں