ملتان،50 جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اورناجائزاسلحہ برآمد

بدھ 18 جنوری 2017 18:23

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پولیس نے مختلف علاقوںمیں چھاپے مارکر50جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم مختیار سے 05لیٹر شراب اور ملزم مبشر سے 07لیٹر شراب ، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد عمیر سے 01بوتل شراب ، ملزم وقاص نعیم سے 02بوتل شراب اور ملزم احمد شیر سے 02بوتل شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد اصغر سے 01رپیٹر 12بور اورپولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم عمر حیات سے ریوالور معہ 05گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان محمد اشرف اور عادل کو آتش بازی کرتے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ چہلیک نے اشتہاری مجرم شاکر حسین کو بھگانے کے جرم میں ملزم مقبول حسین اور پولیس تھانہ نیو ملتان نے اشتہاری مجرم اسامہ کو بھگانے کے جرم میں ملزم عبداللہ کو قابو کر کے مقدمات درج ک لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان شان، طفیل،رفیق، اجمل اور خالد کو تاش جواء کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم2730روپے، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم شبیر کوپرچی جواء کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم 390روپے اورپولیس تھانہ گلگشت نے ملزمان رفیق، عرفان ، ارشد ، ظہور ، ذیشان اور طارق کو میچ جواء کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم 1200روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم شاہد اقبال کو بغیر اجازت گیس ری فل کرتے قابو کر کے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ ملتان پولیس نی27اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سی6کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ 21ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران135نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں440نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی140موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں