گھرکی چھت گرنے سے 60سالہ خاتون اور7سالہ بچی زخمی

بدھ 18 جنوری 2017 18:42

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) گھرکی چھت گرنے سے 60سالہ خاتون اورسات سالہ بچی زخمی ہوگئیں ،بدھ کے روز نواب پورروڈپرپل مونڈھے والاکے قریب گھرکی چھت گرنے سے 60سالہ تسلیم بی بی اوراس کی 7سالہ پوتی زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے موقع پرپہنچ کر زخمیوںکوملبے تلے سے نکال کرابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نشترہسپتال منتقل کردیاہے۔دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں