ملتان ،ْاجرت مانگنے پر دوکان مالک کا 8 سالہ بچے پر راڈ سے تشدد

جمعہ 20 جنوری 2017 12:08

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ملتان میں اجرت مانگنے پر دوکان مالک کا 8 سالہ بچے پر راڈ سے تشدد سے زخمی ہوگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیچہ وطنی سے روزگار کی غرض سے ملتان آنے والا 8 سالہ معصوم بچہ محسن شوارما کی دکان پر چار ماہ سے ملازم تھا ،ْمزدوری کی اجرت طلب کرنے پر دکان مالک طیش میں آگیا اور بچے کو لوہے کے راڈ سے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا ،ْ بچے پر تشدد کی خبر دنیا نیوز پر نشر ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور دکان مالک کو گرفتار کر لیا ،ْ ملزم نے بچے پر تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچے کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ْ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں