ملتان ،ْ جوتوں کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر

جمعہ 20 جنوری 2017 12:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ملتان میں جوتوں کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اندرون حرم گیٹ کے علاقے میں جوتوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو منزلہ گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا ،ْ ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس سے گودام میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں