ْملتان،محکمہ صحت ٹاسک فورس کا ممنوعہ اور جعلی ادویات والے گودام پر چھاپہ ،دو افراد گرفتار

جمعہ 20 جنوری 2017 14:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء)ملتان میں محکمہ صحت ٹاسک فورس ٹیم نے پولیس کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اور جعلی ادویات والے گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی ادویات بر آمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹاسک فورس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ چوک قذافی کے قریب گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی ممنوعہ اور جعلی ادویات بر آمد کر کے دو ملازموں کو گرفتار کر لیا جبکہ گودام مالک موقع سے فرار ہو گیا۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ممنوعہ ادویات کو مختلف شہروں میں بیچا جاتا تھا تاہم خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گودام کو سیل کر دیا ہے جبکہ ادویات کو بھی قبضے میں لے کر ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں