ملتان،گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

اتوار 22 جنوری 2017 11:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) ملتان میں گھر کی چھت گرنے سے ماں اور چار بچے ملبے تلے دبنے سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چاہ جموں والا کے علاقے میں گھر کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے 45 سالہ حمیدہ بی بی اور اس کے چار بچے دب گئے۔ واقع کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور پانچوں افراد کو ملبہ سے نکال کر نشترہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا جہاں دو افراد کی حالت خطرے میں ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق چھت مٹی کی بنی ہوئی تھی جو کمزور ہونے کے باعث گر گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں