تحریک انصاف کی بنیاد پٹھان نے رکھی ،خیبرپختونخوا نے اسے سب سے زیادہ محبت دی،خیبرپختونخوا سے چلنے والی تبدیلی کی ہوا آئندہ انتخابات میں پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پختون قوم نے بڑی قیمت ادا کی ہے،فاٹا کو اس کا حق نہیں ملا جو دیا جانا چاہیے تھا،سی پیک کے مکمل ہونے سے فاٹا اور دیگر پسماندہ علاقوں کو ترقی کا موقع ملے گا،تحریک انصاف محروم علاقوں کا حق عوام کو لیکر دے گی
تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی کا ملتان میں پختون سٹوڈنٹس کونسل کے کنونشن سے خطاب
اتوار 22 جنوری 2017 15:20
(جاری ہے)
فاٹا کو اس کا حق نہیں ملا جو دیا جانا چاہیے تھا۔
تحریک انصاف محروم علاقوں کا حق عوام کو لیکر دے گی۔وہ گزشتہ روزملتان کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں پشتون سٹوڈنٹس کونسل کے سالانہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ایم این اے ملک عامرڈوگر،پشتون سٹوڈنٹس کونسل کے سرپرست اعلیٰ احمد عبدالقدوس،صدر شہریارخان محسود اور سابق صدر طارق خان محسود بھی موجود تھے۔تحریک انصاف کے سینئررہنماشاہ محمودقریشی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون بہادرقوم ہے جس نے سپرپاورز کو شکست دی۔سوویت یونین نے جب اپنا کلچر پختونوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو پختونوں نے اپنے مذہب ،کلچر اور ثقافت کا دفاع کیا او ر روس کو افغانستان سے بھاگنا پڑا۔حال میں سپرپاور امریکہ نے پختون علاقوں میں اپنی سوچ مسلط کرنے کی کوشش کی تو وہ بھی اپنی جدید ٹیکنالوجی کے باوجود پختونوں کو مات نہیں دے سکے۔پشتون محب وطن ہیں اور دشمن کی میلی آنکھ کو پھوڑنے کی طاقت ان کے پاس موجود ہے۔اس قوم نے دہشت گردوں سے فاٹا کو آزاد کراکے اسے پاکستان کا قلعہ ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان میں پختونوں کا بہت بڑا حصہ ہے۔مجھے یقین ہے کہ جتنا ہنرمند پختون ہے ،اتنا کوئی اور نہیں ہے۔بہاوالدین زکریا یونیورسٹی اور ایمرسن کالج میں ہمارے بہت سے پشتون جوان زیرتعلیم ہیں میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔یہاں آپ سے تعلیم حاصل کرکے جائیں گے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے اور اپنے علاقے کی بہتری کیلئے کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پشتون قوم نے بڑی قیمت ادا کی ہے ۔دہشت گردوں ،خودکش حملوں اور ڈرون حملوں کا سامنا کیا۔ڈرون حملوں میں بہت سے معصوم شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کو اس کا حق نہیں ملا جو دیا جانا چاہیے تھا۔خیبرپختونخواہ اور فاٹاکا انضمام ممکن دکھائی دے رہا ہے۔جب یہ ہوگا تو فاٹا پر جو توجہ نہیں دی گئی۔ جو صحت اور تعلیم کی سہولتوں کا فقدان ہے تو وہ سب سہولتیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی آواز کیساتھ آواز ملائیں گے۔سی پیک کے مکمل ہونے سے فاٹا اور دیگر پسماندہ علاقوں کو ترقی کا موقع ملے گا۔سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار ملے گا جس سے نوجوان اپنے پائوں پر کھڑے ہوسکیں گے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر ودیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
ملتان، واسا ملتان کا نادہنگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی ،ملتان میں غیر قانونی استعمال پر متعدد گھریلو اور کمرشل کنکشن منقطع
پی او سٹاف کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 210 مجرمان گرفتار
ایم ڈی اے کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ملتان ریجن کے افسران کا اپنے دفاتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوامی مسائل میرٹ ..
کاشتکار کپاس کی کاشت ترجیحاً 15 مئی تک مکمل کر لیں،ڈائریکٹر زراعت توسیع
کلیکٹریٹ آف کسٹمز ملتان،ایک سپرنٹنڈ نٹ اور چھ انسپکٹرز کا تبادلے کے احکامات جاری
طلباو طالبات میں موٹرسائیکلوں کی فراہمی کامنصوبہ ملتان میں بھی لانچ کردیاگیا
میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 109بجلی چوروں کو جرمانے
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان